دمشق کے قریب لبنانی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 34افراد ہلاک

   

دمشق : شام میں دمشق کے ساحل کے قریب پڑوسی ملک لبنان سے آنے والی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 34 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق لبنان شام میں خانہ جنگی کے سبب 10لاکھ سے زائد افراد کی میزبانی کرنے والا ملک لبنان گزشتہ تین سالوں سے اقتصادی بحران کا شکار ہے اور اسی وجہ سے وہاں سے خفیہ راستوں کے ذریعے یورپی یونین تک پہنچنے کی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے۔شام کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ مردہ پائے جانے والے افراد کی تعداد 34 ہے اور طرطوس کے ایک ہسپتال میں زندہ بچ جانے والے 20 افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔طرطوس شام کی مرکزی بندرگاہوں میں جنوب میں واقع ہے اور یہ شمالی لبنان کے بندرگاہی شہر طرابلس سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔شامی حکام نے ابتدائی طور پر 15 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی جس کے بعد اس تعداد کو 28 کر دیا گیا اور اس کے فوراً بعد مزید چھ کا اضافہ کیا گیا۔شام کی ثنا نیوز ایجنسی اور وزارت صحت نے بتایا کہ تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ہے۔