دموہ میں کورونا کے 57 نئے مریض

   

دموہ : مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ میں کورونا کے انفیکشن کے 57 نئے مریض ملنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1379 ہوگئی ہے ۔چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر ڈاکٹر تلسا ٹھاکر نے کل رات بلیٹن جاری کرکے بتایا کہ ضلع میں 57 نئے مریض ملے ہیں، جن میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے ۔ ابھی تک کل 814 افراد ٹھیک ہوچکے ہیں اور 565 افراد کا علاج کیا جارہا ہے ۔ ضلع میں 53 کورونا متاثرین کی جان بھی جاچکی ہے ۔