حیدرآباد: پاکستان کی مشہور سنگر شاذیہ نے گلوکاری سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ شاذیہ نے بتایا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ آگے کی زندگی اسلامی اعتبار سے گذاروں اور اسلام کی خدمت کروں۔“ انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں ملک وبیرون ملک گلوکاری کے لئے کئی آفرس آرہے ہیں لیکن انہوں نے اب گانا نہ گانے کی قطعی فیصلہ کرلیا ہے-
واضح رہے کہ شاذیہ خشک نے اپنے 25سالہ کیرئیر میں بہت گانے گائے ہیں جو ملک و بیرون ملک بہت مشہور بھی ہوئے ہیں۔ ان میں ”دنادن مست قلندر“ بہت مشہور ہے۔