دنتے واڑا میں دو ہارڈ کور نکسلیوں کی خودسپردگی

   

دنتے واڑا،21/جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ حکومت کی بازآبادکاری پالیسی سے متاثر ہوکر آج دو نکسلیوں نے خودشپردگی کردی ۔ پولیس کے سرکاری ذرائع کے مطابق خودسپردگی کرنے والے نکسلیوں میں ایک ہڑما منڈاوی ایریا کمیٹی کے تحت سپلائی ٹیم انچارج اور زراعت کی ترقی کے صدر کے طورپر سرگرم تھا۔ ہڑما منڈاوی98-1997 سے نکسلی تنظیم سے منسلک ہوکر نکسلی وارداتوں میں شامل رہا ہے ۔ چھتیس گڑھ حکومت نے ہڑما پر 3 لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا تھا ۔ وہیں ، منگو منڈاوی ملنگیر ایریا میں سی این ایم اراکین کے طورپر سرگرم تھا ۔ ماؤنوازوں کے کھوکھلے نظرئے سے تنگ آکر دونوں نکسلیون نے دنتے واڑا پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک پلو کے سامنے خودسپردگی کی۔ دونوں نکسلیوں کو دنتے واڑا پولیس سپرنٹنڈنٹ کے ذریعہ 10-10 ہزار روپے کی حوصلہ افزائی کیلئے رقم دی گئی۔