دنتے واڑہ 9 جولائی (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع میں چہارشنبہ کے روز 12ماؤنوازوں نے سکیورٹی فورسز کے سامنے خود سپردگی کی۔ان میں سے 9 ماؤ نوازوں پر 28.5 لاکھ روپے کا انعام تھا۔۔ ان میں ایک ماؤنواز جوڑا بھی شامل ہے ۔دنتے واڑہ پولیس کی ‘لون وراٹو’ (گھر واپسی) مہم نے اب 1000 سے زیادہ ماؤنوازوں کے ہتھیار ڈالنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔اس مہم کے تحت ہتھیار ڈالنے والے نکسلیوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ۔ دنتے واڑہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) گورو رائے نے کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا۔
ڈی آر جی/بستر فائٹرز، انٹیلی جنس برانچ دنتے واڑہ، آر ایف ٹی (انٹیلی جنس برانچ) دنتے واڑہ، 111ویں بٹالین سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور 241 ویں بٹالین سی آر پی ایف بستر نے ماؤنوازوں کو ہتھیار ڈالنے میں خصوصی تعاون کیا۔