دنڈیگل علاقہ سے 3 خواتین پراسرار طور پر لاپتہ

   

حیدرآباد۔ سائبر آباد کے علاقہ دنڈیگل سے تین خواتین کی پراسرار طور پر گمشدگی کے واقعات سے مقامی سطح پر سنسنی پھیل گئی۔ گذشتہ پانچ دنوں کے درمیان دنڈیگل پولیس نے دو لڑکیوں اور ایک خاتون کی گمشدگی کی رپورٹ درج کی ہے۔ سورارم کالونی راجیو گرہا کلپا علاقہ سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ بھارتی 20 ستمبر سے لاپتہ ہوگئی ہے۔ پریشانی کا شکار اس کے والدین نے 24 ستمبر کو شکایت درج کروائی جبکہ دوسرے واقعہ میں 22 سالہ طالبہ سریشا 19 ستمبر سے اپنے گھر سے اچانک لاپتہ ہوگئی۔ والد نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ تیسرا واقعہ برنداون کالونی میں پیش آیا جہاں 38 سالہ پدماوتی شوہر سے جھگڑے کے بعد مکان سے چلی گئی جس کا تاحال کوئی پتہ نہ چل سکا۔