دنڈیگل میں سڑک حادثہ، دو طلباء ہلاک

   

حیدرآباد۔ شہر کے مضافاتی علاقہ دنڈیگل میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ڈیوائیڈر کو ٹکر دینے کے نتیجہ میں 2 طلباء برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے بموجب 23 سالہ آنند وشال اور اس کا ساتھی 22 سالہ سری سائی سجیت کمار ساکن مہالکشمی ہاسٹل دنڈیگل آج صبح موٹر سیکل پر جارہے تھے کہ اس علاقہ میں تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے روڈ ڈیوائیڈر کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں مذکورہ طلباء برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ پولیس دنڈیگل نے ایک مقدمہ درج کیا ہے۔