جنیوا؍بیجنگ ؍نئی دہلی ۔عالمی وباکورونا وائرس کے پھیلاؤ میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے اور آج تک 1.59 کروڑ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور6.42 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اس جان لیوا وبا کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے ۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 59 لاکھ 45 ہزار 37 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 42 ہزار 775 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 55 لاکھ 59 ہزار 383 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 225 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 97 لاکھ 42 ہزار 879 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے امریکہ سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 48 ہزار 490 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 42 لاکھ 48 ہزار 327 ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس کے امریکہ میں 20 لاکھ 71 ہزار 763 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیر علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 19 ہزار 98 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 لاکھ 28 ہزار 74 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
