دنیابھر میں کورونا :78.99 لاکھ متاثر، 4.33 لاکھ ہلاکتیں

   

بیجنگ؍ جنیوا؍ نئی دہلی، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 78.99 لاکھ افراد کو متاثرہوئے ہیں، جبکہ 4.33لاکھ سے زائد افراد اس جان لیوا وائرس کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھرمیں اب تک 78,99,547 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4,33,019افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ۔19 سے متاثر ہونے کی معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے اور برازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے مطابق امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے ۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 11,502 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور اب کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3,32,424 ہوگئی ہے۔ اس دوران 325افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد 9520 ہوگئی ہے ۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 1,53,106 ایکٹو کیسز ہیں ، جبکہ اب تک 1,69,798 افراد اس وبائی مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ متاثرہ افراد کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زائد متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر ہے۔