دنیامیں کورونا سے ایک ہی دن میں 15 ہزار سے زائد اموات

   

Ferty9 Clinic

نیویارک : دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے ساڑھے 15 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 93 لاکھ 88 ہزار 450 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 31 لاکھ 50 ہزار 786 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 91 لاکھ 69 ہزار 322 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 119 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 12 کروڑ 70 لاکھ 68 ہزار 342 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 87 ہزار 384 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 29 لاکھ 27 ہزار 91 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکہ میں 68 لاکھ 17 ہزار 794 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔