دنیاوی تعلیم کے ساتھ اسلامی تعلیمات کا ہونا انتہائی ضروری

   

کاغذنگر کے میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول میں طلبہ کی تہنیتی تقریب ، مولانا مبین قاسمی کا خطاب
کاغذ نگر/5 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر کے مینارٹی ریسیڈنشیل اسکول میں پرنسپل عبدالجبار کی زیر نگرانی میں ناظرہ مکمل کرنے والے طالب علموں کی تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے جمعیت العلمائے ہند ضلع صدر مولانا مبین قاسمی نے شرکت کی، اس موقع پر جمعیت علمائے ہند ضلع صدر مولانا مبین قاسمی نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے تلنگانہ کے اقلیتوں لوگوں کے بچوں کو مینارٹی ریسیڈنشیل اسکولوں کا قیام کافی کارآمد ثابت ہو رہا ہے،اور تلنگانہ حکومت کے مینارٹی ریسیڈنشیل اسکولوں میں دنیاوی تعلیمات کے ساتھ دینی تعلیم کا نظم قابل ستائش ہے، اس لیے عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمات حاصل کرنے کا طالب علموں کو مشورہ دیا، اس کے علاوہ انہوں نے بچوں کو محنت اور لگن کے ذریعے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اور ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد بننے کا طلباء کو مشورہ دیا، بعد ازاں مولانا مبین قاسمی نے پرنسپل عبدالجبار اور مقامی اسٹاف کے ساتھ مل کر کاغذنگر مینارٹی ریسیڈنشیل اسکول میں ناظرہ مکمل کرنے والے بچوں گل پوشی، شال پوشی و تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکبادی پیش کی ۔اس موقع پر مقامی اسٹاف بھی موجود تھا۔