کلمہ طیبہ کی اصل حقیقت کو جیسا ابو جہل نے سمجھا تھا، شاید آج کل ہم لوگ بھی نہیں سمجھ رہے ہیں،وہ یہ سمجھ رہا تھا کہ کلمہ طیبہ کی مار کہاں کہاں پڑے گی؟ کس کی، کس کی قیادت ختم ہوگی،اور کس کس کی سیاست چھنےگی، ابو جہل نے کلمہ کے خطرہ کو جس طرح محسوس کر لیا تھا، اس کوآج ہم محسوس نہیں کر پا رہے ہیں،اس وقت ہم چاہے اپنے آپ کو کیسا ہیں معمولی اور حقیر سمجھیں، لیکن دنیا کی بڑی قوتیں جانتی ہیں کہ ہم مسلمان بہت خوفناک چیز ھیں، کیونکہ ہمارے پاس قرآن جیسی زندہ کتاب ہے، عمل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہے، جو قرآن کی عملی تصویر پیش کرتا ہے،پھر ہمارے پاس تابناک تاریخ ہے، ہمارے پاس عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا عدل بھی ہے، ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی استقامت بھی ہے، ہمارے پاس خالد بن ولید رضی اللہ تعالی عنہ بھی ہیں، عمروبن العاص رضی اللہ عنہ فاتح مصر بھی ہیں، سعد بن ابی وقاص بھی ہیں، عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالی عنہ بھی ہیں،قتیبہ بھی ہیں،طارق بن زیادبھی ہیں، اور محمد بن قاسم بھی ہیں وغیرہ،یہ عظیم الشان تاریخ ہمیں بہت بڑی طاقت فراہم کرتی ہے۔۔۔دوسرے یہ کہ ہم جہاں پر ہیں وہ دنیا کا سب سے بڑا Strategic point ہے، دنیا کی کوئی بھی طاقت ہم سے بے نیاز نہیں رہ سکتی۔۔تیسرے یہ کہ جو Natural Resources یعنی فطری وسائل ہمارے پاس غیر معمولی ہیں،ہماری زمین میں سونا ہے، کوٸلہ ہے،تیل ہے وغیرہ۔۔۔چوتھے یہ کہ الحمداللہ ہمارے پاس دماغ بھی بارآور ہے، ہمارے پاس Human Resources (وساٸل انسانی) کی بھی کمی نہیں ہے، ان ساری طاقتوں سے ہم مسلح ہیں، ذرا تنظیم کا فقدان ہے،نفسانیت کا غلبہ ہے، لیکن جس دن یہ قوم ہوش میں آ گئی اس دن ساری دنیا کے لئے ایک عظیم الشان Challenge بن جائے گی۔۔۔چنانچہ لوگوں نے آپ کی طاقت کو محسوس کر لیا ہے، اس لیے وہ ہر قیمت پر پہلے ہی آپ کو توڑ کر رکھ دینا چاہتے ہیں ۔۔۔اس لیے انہوں نے مناسب سمجھا کہ آپ کا امیج Image بگاڑ دیا جائے، اسلام کی صورت بگڑ جائے، آپ کسی جگہ جا کر آباد ہو جائیے، بات مشہور ہو جائے گی کہ ایک Terrorist دہشت پسند اور آتنگوادی آگیا ہے، پتہ نہیں کیا کرے گا، محلہ میں امن رہے گا یا نہیں؟کچھ ہمارے عمل سے بھی مدد مل جاتی ہے، دوسری تدبیر ان کی جو بہت اہم ہے، وہ یہ ہے کہ ہمیں آپس میں لڑانے کی کوشش ہے۔ مملکتوں کی اساس پراور نہ جانے کن کن بنیادوں پر،اور زبانوں کی بنیاد پر ہمارا آپسی بٹوارہ کرنے کی منظم کوشش ہے،کاش!کہ اس عظیم الشانchallenge کی باریکیوں کو صحیح طور پر سمجھ پاتے،تو پھر حالات دوسرے ہوتے۔۔۔
✍🏻 حضرت قاضی مجاہد الاسلام قاسمی رحمۃ اللہ علیہ
(سابق صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)
پیشکش: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ