نیویارک / میڈرڈ : دنیا بھر سے اسرائیل کے خلاف شدیدردعمل کا اظہار کیا جا رہا توتو دوسری طرف فلسطین کی حمایت کی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں جمع ہونے والے مظاہرین نے بموں کے زیر سایہ زندگی بسر کرنے والے غزہ کے باشندوں کی کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور فلسطینی پرچموں کے ساتھ ’ظلم بند کرنے‘ کا مطالبہ کیا۔امریکہ میں احتجاج کا مرکزیونیورسٹی آف سان ڈیاگو تھا۔یونیورسٹی کے سینئر طلباء نے فلسطینیوں اور ان کے گرفتار دوستوں کی حمایت میں کیمپس سے باہر ایک متبادل گریجویشن تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب میں روایتی فلسطینی لوک رقص کے ساتھ جبر کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی۔سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں سینکڑوں افراد نے رفح میں شہریوں پر اسرائیل کے حملوں کے خلاف احتجاج کیا۔فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے مظاہرین نے فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے۔آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ایک مظاہرہ کیا گیا جس میں اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فلسطین کے ساتھ یکجہتی مارچ کے موقع پر پولیس نے مظاہرین کے خلاف سخت مداخلت کی اور متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔یمن میں لاکھوں افراد کی شرکت کے ساتھ مظاہرہ کیا گیا جس میں اسرائیل کے قبضے اور حملوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔