دنیا بھر سے 650 فنکار سعودی ’’طویق مجسمہ فیسٹیول‘‘میں شرکت کے خواہاں

   

ریاض : ’’طویق مجسمہ‘‘ پراجیٹ میں سعودی عرب اور 61 ممالک سے 650 سے زائد فنکاروں کی شرکت کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ فنون اور مجسمہ سازی کے شعبوں کے ماہرین کی ایک آزاد کمیٹی فنکاروں اور مجسمہ سازوں کی درخواستوں کا جائزہ لے رہی ہے، کمیٹی درخواستوں کا جائزہ لے گی اور فنکارانہ تشخیص کے بعد شرکا کی حتمی فہرست مرتب کرے گی۔”ریاض آرٹ” پروجیکٹ نے “ہم آہنگی کی حد تک” کے نعرے کے تحت 8 فروری سے 10 فروری تک “طویق مجسمہ 2023” کے قیام کا اعلان کیا۔فورم میں شرکت کرنے والے فنکار 8 جنوری سے شروع ہونے والے دورات الریاض میں اپنے مجسمے عوام کے سامنے رکھیں گے۔