دنیا بھر میں آزادی صحافت بدترین سطح پر: آر ایس ایف

   

Ferty9 Clinic

نیویارک ؍ اسلام آباد؍ برلن : 3 مئی کو منانے جانے والے گلوبل پریس فریڈم ڈے کے موقع پر جاری گئی آر ایس ایف کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آزادی صحافت کی صورتحال میں تنزلی ہوئی ہے۔ دنیا بھر میں صحافت کی آزادی ’بدترین سطح‘ پر پہنچ چکی ہے۔ صحافتی آزادی کے عالمی نگراں ادارے رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے اپنی سالانہ درجہ بندی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں صحافت کی آزادی ”تاریخی طور پر بدترین سطح‘‘ پر پہنچ چکی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں صورتحال مزید خراب ہوئی ہے۔ فرانس میں قائم غیر سرکاری ادارے آر ایس ایف نے یہ رپورٹ گلوبل پریس فریڈم ڈے کے موقع پر جاری کی ہے۔ گلوبل پریس فریڈم ڈے ہر سال تین مئی کو منایا جاتا ہے۔