واشنگٹن : دنیا بھر میں کورونا کی اومی کرون قسم سونامی کی طرح پھیلنے لگی ہے، ایک ہی دن میں 32 لاکھ 34 ہزار نئے مریض سامنے آ گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں ایک ہی روز میں 8 لاکھ 27 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔امریکا کی 51 میں سے 50 ریاستوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک ایک لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ یورپ بھی کورونا کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہے ، بیلجیم میں رواں ماہ کے آخر تک اومی کرون لہر عروج پر پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نیدرلینڈز میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔