دنیا بھر میں خون عطیہ کرنے والوں کا عالمی دن 14 جون منگل کو منایا گیا۔ س دن کے منانے کا مقصد ناگہانی آفات اور حادثات کی شکل میں خون کی ضرورت اور مفت خون عطیہ کرنے والوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس دن کے حوالے سے دنیا میں تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، واکس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں مقررین نے انسانی زندگی کیلئے خون اور خون عطیہ کرنے والوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔