دنیا بھر میں سرحدوں کی بندش

   

لندن ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر میں بہت سے ممالک سرحدوں کی بندش اور لاک ڈاؤن کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ یورپی یونین کے رہنماؤں نے یونین کی بیرونی سرحدوں کو اگلے 30 روز تک بند کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ کینیڈا اور امریکہ نے بھی اپنے شہریوں کو غیرضروری سفر سے باز رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔