دنیا بھر میں طلاق کے واقعات میں روس سرِفہرست

   

دس سرکردہ ممالک کی نشاندہی، یوکرین، ماریشس اور مصر شامل
حیدرآباد 24 نومبر (سیاست نیوز) ازدواجی زندگی میں مختلف تنازعات کے سبب طلاق کے واقعات پیش آتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں مختلف ممالک میں طلاق کے واقعات کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ۔ خاص بات یہ ہے کہ اس فہرست میں ایسے ممالک شامل ہیں جو زیادہ تر غیر معروف ہیں، لیکن روس ان ممالک میں سرِفہرست رہا ہے۔ 10 ایسے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جہاں طلاق کے زیادہ واقعات پیش آتے ہیں۔ ایک ہزار افراد میں طلاق کے واقعات کے اعتبار سے ان دس ممالک کی نشاندہی کی گئی ۔ روس ان ممالک میں سرِفہرست ہے جہاں ایک ہزار میں 4.65 طلاق کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ 2013 کے اعداد و شمار کے مطابق ان واقعات کا تعین کیا گیا۔ 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق مالدووا میں ہر ایک ہزار میں 3.92 طلاق کے واقعات پیش آ رہے ہیں ۔ بیلاروس تیسرے نمبر پر ہے جبکہ جارجیا چوتھے اور اروبا پانچویں نمبر پر ہے ۔ بیلاروس میں 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہزار میں 3.81 طلاق کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ جارجیا میں 3.66 اور اروبا میں 3.49 طلاق کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔یوکرین اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے ، جہاں 2021 کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہزار میں 2.93 طلاق کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ اس فہرست میں ماریشس نویں اور مصر دسویں نمبر پر ہے۔ ماریشس میں 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق 2.51 واقعات پیش آ رہے ہیں، جبکہ مصر میں 2022 کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہزار میں 2.50 طلاق کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ ماہرین نے ان واقعات میں اضافہ کی مختلف وجوہات کی نشاندہی کی ہے ۔1