دنیا بھر میں عدم تحفظ کے احساس میں اضافہ : اقوام متحدہ

   

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تیز رفتار ترقی کے باوجود بہت سے ممالک کے عام شہری خود کو پہلے سے کہیں زیادہ غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ عالمی ادارے کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کے مطابق صنعتی ممالک سمیت تقریباً سبھی ریاستوں میں تحفظ کا احساس اپنی نچلی ترین سطح پر ہے۔ اس حوالے سے کرائے گئے سروے میں سات میں سے چھ جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ یو این ڈی پی کی جرمن شاخ کے سربراہ آخم اشٹائنر نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر عوامی زندگی میں خوشحالی پہلے سے کہیں زیادہ ہے تاہم انسانوں کی اکثریت اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی عالمی وبا بھی عدم تحفظ کے احساس میں اضافے کا سبب ہے۔