جینوا۔29؍نومبر ( ایجنسیز )اقوام متحدہ کے تحت دنیا بھر میں 29 نومبر کو فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا جاتا ہے۔اقوامِ متحدہ کی قرار داد کی مناسبت سے آج 29 نومبر کو دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کا عالمی دن منایا گیا۔ میڈیاکے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2 دسمبر 1977 میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں رکن ممالک نے اتفاق کیا تھا کہ ہر سال 29 نومبر کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔اس قرارداد میں اقوامِ متحدہ نے عالمی پائیدار امن کے لیے فلسطین کے دو ریاستی حل کو ناگزیر قرار دیا تھا۔ اقوامِ متحدہ کی اس قرارداد کے باوجود فلسطین میں اسرائیلی بربریت جاری ہے اور تاحال 70 ہزار کے قریب شہید اور دو لاکھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
جن میں نصف سے زائد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔