دنیا بھر میں کمیونیکیشن میں تعطل ، سعودی کاسدایا غیر متاثر

   

ریاض:سعودی ڈیٹا اینڈ اے آئی اتھارٹی ’سدایا SDAIA‘ کے ترجمان انجینئرماجد الشھری کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز آئی ٹی مواصلات میں عالمی سطح پر ہونے والی خرابی سے ان کا ادارہ متاثر نہیں ہوا۔میڈیا کے مطابق سدایا کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی کے میدان میں ماہر سعودی ٹیم کام کررہی ہے جو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے نیٹ ورک کو مضبوط بناتی ہے تاکہ کسی قسم کی خرابی کا فوری تدارک کیا جائے۔سدایا کے تحت مختلف نوعیت کی سرکاری خدمات سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکیوں کو پیش کی جاتی ہیں۔جمعہ کو دنیا کے مختلف ممالک کو آئی ٹی کمیونی کیشن کے میدان میں جس تعطل کا سامنا کرنا پڑا ’سدایا‘ اس سے محفوظ رہا اور ہماری سروسز بغیر کسی تعطل کے جاری رہیں۔ جمعہ کو دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں خرابی پیدا ہونے سے بیشتر فضائی کمپنیاں اور بینکوں کی سروس متاثر ہوئی۔فضائی کمپنیوں کے مسافروں کو بھی بیشتر ممالک میں غیرمعمولی تاخیر کا سامنا رہا۔