متاثرین اور مہلوکین کے معاملہ میں ہندوستان اور برطانیہ بالترتیب تیسرے نمبر پر
جنیوا ؍ بیجنگ ؍ نئی دہلی: جان لیوا اور انتہائی مہلک عالمی وبا کورناوائرس سے ہلاکتوں اور اس کی ز د میں آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس وبا سے دنیا بھر میں 5.89 لاکھ سے زیادہ اموات اور 1.37کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تاحال امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے مہلوکین کے معاملہ امریکہ پہلے برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ، جبکہ اموات کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان آٹھویں مقام پر ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1,37,892,73 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 5,84,990افراد اس وبا کی زد میں آنے سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں اب تک3754371افرادکوروناوائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1،38339 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔برازیل میں ابھی تک 2012151افراد اس وبا کا شکار ہوئے ہیں ، جبکہ 76688افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 50 لاکھ 75 ہزار 115 مریض ہاسپٹلس، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 59ہزار 887کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 82 لاکھ 84 ہزار 260مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان راحت والی بات یہ ہے کہ اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ ہندوستان میں اب تک 635757مریض اس جان لیواوبا سے شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت ملک میں 342473کوروناوائرس کے فعال کیسز ہیں۔کووڈ ۔19 کے کیسز کے معاملہ میں روس چوتھے نمبر پر ہے اور 7,51,612افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے اب تک اس ملک میں 11,920افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں صورتحال دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں یہ ملک اب اس فہرست میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیاہے ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3,41,586اور مہلوکین کی تعداد 12,615 ہوگئی ہے ۔ جنوبی افریقہ کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں چھٹے نمبر پر ہے ۔ اب تک اس ملک میں324221افراد کوروناوائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور4669افراد فوت ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی میکسیکو میں کوروناوائرس سے 3,24041افراد متاثر ہوئے ہیں اور 37574افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چلی کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے بعد آٹھویں نمبر پر آگیا ہے۔ اب تک یہاں 3,23698افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 77290ہوگئی ہے ۔ کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں برطانیہ نویں نمبر پر ہے ، اور اب تک اس ملک میں 2,94114افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 45,204افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔