دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 33 لاکھ ہوگئیں

   

Ferty9 Clinic

نیویارک؍ نئی دہلی؍ ماسکو ۔ مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں تقریباً33 لاکھ ہوچکیں‘ کیسز15 کروڑ 83 لاکھ27 ہزار سے تجاوزکر گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 595095 ہو گئیں ،کیسز 3 کروڑ 34 لاکھ 54 ہزار581 ہو گئے۔ ہندوستان کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 242398 ہو گئیںاور کیسز 2 کروڑ 22 لاکھ 95 ہزار سے بڑھ گئے۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کی ابتر ہوتی صورتحال کے پیش نظر سابق فوجی ڈاکٹروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔ کئی ریاستوں نے گزشہ مہینے سے کورونا پر قابو پانے لیے لیے سخت لاک ڈان کا نفاذ کر رکھا ہے۔