واشنگٹن :دنیا بھرمیں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ‘کووڈ19’ کا قہر جاری ہے اور اس جان لیوا وبا سے اب تک 11.94 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ 4.59 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں اب تک کورونا وائرس نے 45932219افراد کو متاثر اور 1194089 افراد ہلاک کیا ہے ۔دنیا بھر میں اب تک جان لیوا وبا سے 33259067مریض شفایاب بھی ہوئے ۔ جان لیوا وبا سے دنیا میں سب سے زیادہ اور بری طرح متاثرامریکہ میں اب تک 9036683 افراد اس وبا کی زد میں آچکے ہیں۔