واشنگٹن۔ 18اپریل(سیاست ڈاٹ کام)عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ہفتہ کو کہا کہ دنیا بھر میں کووڈ۔ 19 کی وجہ سے 139،378 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً 21 لاکھ تک پہنچ چکی ہے ۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس انفیکشن کے 82،967 نئے کیسز درج کئے گئے اور 8493 مریض جاں بحق ہوئے ہیں ۔ یورپ میں ایک لاکھ مزید کووڈ۔ 19 کے کیسیس درج کئے گئے ہیں، جبکہ امریکہ میں متاثرین کي تعداد 632،781 تک پہنچ چکی ہے ۔ یہاں وائرس کا سب سے زیادہ قہر دیکھا گیا ہے ۔