دنیا بھر میں کورونا سے 2لاکھ18ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے

,

   

مریضوں کی مجموعی تعداد31 لاکھ 38ہزار سے زائد ہوگئی، تاحال 9لاکھ 56ہزار 64مریض صحت یاب !
بیجنگ ؍ جنیوا ۔29 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 31 لاکھ 38 ہزار 919 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 18 ہزار 10 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 19 لاکھ 64 ہزار 845 مریض اب بھی دواخانوںمیں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 56 ہزار 966 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 لاکھ 56 ہزار 64 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 59 ہزار 266 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 765 ہو چکی ہے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 32 ہزار 128 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 23 ہزار 822 ہو چکی ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 27 ہزار 359 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 1 ہزار 505 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 23 ہزار 660 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 65 ہزار 911 ہو گئے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 21 ہزار 678 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 61 ہزار 145 ہو گئی۔جرمنی میں کورونا سے کْل اموات کی تعداد 6 ہزار 314 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 59 ہزار 912 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 992 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 14 ہزار 653 ہو گئے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 867 ہو گئیں

جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 93 ہزار 558 ہو چکی ہے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 ہزار 877 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 92 ہزار 584 ہو گئے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں اس وائرس سے اب تک کل ہلاکتیں 4 ہزار 633 ہو گئی ہیں جبکہ کْل کورونا کیسز 82 ہزار 858 ہوگئے۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 152 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 77 تک جا پہنچی ہے۔کورونا سے بیلجیم میں 7331، ہالینڈ میں 4566، برازیل میں 5017، کینیڈا میں 2766، سویڈن میں 2355، سوئٹزرلینڈ میں 1677، میکسیکو میں 1569 آئر لینڈ میں 1102 اور پرتگال میں 948 افراد ہلا ک ہو گئے ہیں ۔اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک 14079 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے اور اس وبا کی وجہ سے301 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82858 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4633 اموات ہوئی ہیں ۔ اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہلاک ہونے والے 80 فیصد افراد 60 سال سے زیادہ عمر کے تھے ۔اس درمیان کورونا وائرس سے یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی بدتر ہیں۔فرانس میں اب تک 165911 افراد متاثر اور 23660 افراد ہلاک ہوئے ہیں ، وہیں جرمنی میں کورونا وائرس سے 156337افراد متاثر اور 5913 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔