وبا Pandemic سے Endemic کی سمت بڑھ رہی ہے : ماہرین
حیدرآباد۔5اکٹوبر(سیاست نیوز) دنیا سے کورونا وائرس وباء ختم ہونے جا رہی ہے! ماہرین کا کہناہے کہ دنیابھر میں کورونا وائرس وباء کے متاثرین میں بتدریج کمی واقع ہونے لگی ہے۔ عالمی ادارہ ٔ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کو Pandemic قرار دیئے جانے کے بعد اب کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ کی جانے والی گراوٹ کے بعد اسے Endemic کہا جانے لگا ہے۔ Pandemic کے معنی وباء یا مرض کے پھوٹ پڑنے کے ہیں جبکہ Endemic کا مطلب وباء کا خاتمہ نہیں ہے بلکہ کسی مرض یا وباء کے محدود ہوجانے یا چند علاقوں تک رہ جانے کو کہا جاتا ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ کی جانے والی گراوٹ کو دیکھتے ہوئے ماہرین کا کہناہے کہ کورونا وائرس تیزی سے Endemic کی سمت بڑھ رہا ہے ۔ ماہرین کے مطابق بیماری اور وباء موجود ہونے کے باوجود اس کا اثر محدود ہوجانے اور اس کے پھوٹ پڑنے کے امکانات موہوم ہونے کی صورت میں اسے یہ کہا جا تا ہے۔ ماہر اطباء کا کہناہے کہ ابتداء میں 2009میں جب سوائن فلو کی نشاندہی کی گئی تھی اس وقت عوام میں اس کے متعلق یہ انتہائی خطرناک بیماری کی حیثیت رکھتی تھی اور اس بیماری کا شکار افراد خوفزدہ ہوا کرتے تھے لیکن بتدریج سوائن فلو اب ایک معمول کی وبائی بیماری میں شمار کیا جانا لگا ہے اور اس کا بہ آسانی علاج کیا جا رہاہے۔ اسی طرح کورونا وائرس ایک بیرون ملک سے شروع ہونے والی بیماری ہے اور اس وباء نے دنیا بھر میں دہشت مچائی ہے لیکن اس کے باوجود اب کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ کئے جانے کے ساتھ ساتھ یہ چند علاقوں میں باقی رہ گئی ہے اور جو متاثرین ہیں انہیں ایک علاقہ سے دوسرے علاقہ میں جانے سے روکنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے سبب کورونا وائرس پر بڑی حد تک قابو پایا جاچکا ہے ۔ کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں ہوا ہے لیکن کورونا وائرس کو چند علاقوں تک محدود کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے جوکہ Pandemicکو Endemic تک پہنچانے میں اہم ثابت ہوا ہے۔ تلنگانہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ کی جانے والی کمی کے سلسلہ میں کہا جارہا ہے کہ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ جلد ہی تلنگانہ کے علاوہ ملک کی ان ریاستوں یا دنیا کے ان ممالک میں جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیز رفتار کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے وہاں کورونا وائرس بھی ایک معمول کے وبائی مرض کی طرح باقی رہ جائے گا۔م