زائد از 22 لاکھ متاثر ، تقریباً 6 لاکھ صحت یاب
امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد سات لاکھ سے تجاوز
بیجنگ؍ جنیوا؍ واشنگٹن ؍نئی دہلی۔11 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اب تک دنیا کے بیشتر ممالک میں اس وبا سے ایک لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 22 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی 2236118 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 153458 ہو گئی ہے ۔ دنیا بھر میں اب تک 567635 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں ۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 14378 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں اور 480 افراد ہلا ک ہوئے ہیں ، اب تک 1992 افراد صحت یا ب بھی ہو چکے ہیں ۔ امریکہ میں متاثرین کی تعداد سات لاکھ سے تجاوزکر گئی اور اب تک اس وبا سے 36822 مریض ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ہفتہ کو جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 700282 ہو گئی ہے اور اس سے 36822 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اس وبا کاسب سے زیادہ قہر ہے ۔ اس کے بعد سپین میں 191000 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ عالمی ادارۂ صحت 11 مارچ کو کووڈ -19 کو وبا قرار دے چکا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس سے 2،233،604 افراد متاثر ہیں جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 153،135 ہو گئی ہے ۔اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82719 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں اور 4632 اموات ہوئی ہیں ۔سپین اس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 188068 افراد اس کی گرفت میں آ چکے ہیں اور 19478 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔ اس دوران کورونا وائرس سے یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہوئے ہیں ۔ فرانس میں اب تک 147113 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 17920 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 138456 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4193 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں، جہاں 108692 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور اب تک 14576 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔ کورو نا وائرس سے شدید متاثر عرب ممالک ایران میں 79494 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ 4958 افراد اس کی ہلاکت ہوئی ہے ۔ بیلجیم میں 5163، ہالینڈ میں 3459، برازیل میں 2141، ترکی میں 1769، سویڈن میں 1400، سوئٹزرلینڈ میں 1318، کینیڈا میں 1309، پرتگال میں 657، انڈونیشیا میں 520، میکسیکو میں 546، آئر لینڈ میں 530، آسٹریا میں 431، رومانیہ میں 411، ایکواڈور میں 421، فلپائن میں 387، الجیریا میں 364، ڈنمارک میں 336، اور پولینڈ میں 332، جنوبی کوریا میں 232 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔