دنیا بھر میں کورونا وائرس سے3,814 اموات،متاثرین کی تعداد 1,09,122ہوگئی

,

   

بیجنگ: چین کے شہر ووہان سے شروع ہوئے یہ خطرناک مرض کورونا وائر س کی زد میں دنیا کے 100 سے زئد ممالک آگئے ہیں۔ اس ورائرس سے تاحال 3,814 افراد فوت ہوچکے ہیں جبکہ 1,09,122 افراس اس وائرس سے متاثر ہیں۔ چین میں مرنے والوں کی تعداد 3,119 ہے جبکہ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ چین کے بعد اٹلی سب سے زیادہ متاثر ہے۔ اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد 366 ہیں جبکہ 7,375 افراد متاثر ہوگئے ہیں۔

ایران میں فوت ہونے والوں کی تعداد 194 ہیں جبکہ 6566 افراد متاثر ہیں۔ دوسری جانب عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے بھی تصدیق کی ہے کہ101 ممالک اس وائرس سے متاثر ہیں۔