دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 12لاکھ سے متجاوز

,

   

اموات کی تعداد 64774 ہوگئی ۔ اٹلی اور اسپین میں تباہ کاریوں کا سلسلہ ہنوز جاری

بیجنگ / جنیوا 5اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی وبا کورونا وائرس اب رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس انفیکشن کی وجہ سے 64774 افرادکی موت ہوچکی ہے اوراور 12.03 لاکھ افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں ،جبکہ اب تک اس وائرس سے 2.47 لاکھ افراد ٹھیک ہوچکے ہیں۔ یہ بیشتر ممالک میں پھیل چکاہے ۔ ہندوستان میں بھی کورونا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور اتوار کی صبح وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 3374 افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 77 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ اسی کے ساتھ ہی ، اس سے 267 افراد اب تک ٹھیک ہوچکے ہیں۔ اٹلی ، جو کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سنگین طور پر متاثرہ ملک ہے ، میں اس وائرس سے 15362 اموات ہوئی ہیں ، جب کہ 124632 افراد اس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اٹلی میں اس بیماری سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔اس عالمی وبا کا مرکز چین میں اب تک 82574 افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں ، جبکہ 3333 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس وائرس سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق ، چین میں ہوئی اموات کا 80 فیصد 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ہی ہے ۔اس وبا نے امریکہ میں ایک زبردست شکل اختیار کرلی ہے ، جسے دنیا کی سپر پاور سمجھا جاتا ہے ۔ اب تک یہاں 312076 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 8499 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب، اسپین اس انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔ اب تک اس سے 126168 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس کی وجہ سے 11947 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اس کے علاوہ ، جرمنی میں 96092 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 1،444 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں 90848 افراد اس میں مبتلا ہوچکے ہیں ، جبکہ اس کی وجہ سے 7574 افراد کی جانیں جاچکی ہیں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں 42479 افراد متاثر ہوئے ہیں اور4320 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ ایران میں 55743 افراد اس میں مبتلا ہوچکے ہیں ، جبکہ 3452 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔