دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ کروڑ 91 لاکھ سے متجاوز

   

جنیوا: عالمی سطح پر نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ کروڑ 91 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتیں 13 لاکھ 96 ہزار سے زائد ہو چکی ہیں۔ وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکہ سرفہرست ہے، جہاں اب تک ایک کروڑ 24 لاکھ 16 ہزار افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے اور اس کے نتیجے میں 2 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد ہلاک بھی ہو چکے ہ?ں۔ اس فہرست میں بھارت 91 لاکھ 77 ہزار کورونا کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر اب براعظم ایشیا اور یورپ سمیت کئی خطوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ جرمنی میں کورونا پابندیوں میں بیس دسمبر تک توسیع پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔