دنیا بھر میں کورونا کی 141ویکسین تیار ہو رہی ہیں:ڈبلیو ایچ او

,

   

Ferty9 Clinic

ماسکو:عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس گیبریئسس نے کہا کہ فی الحال پوری دنیا میں کووِڈ۔19 کے 141ویکسین (ٹیکہ) تیار کیے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر گیبریئسس نے آج امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ایک مضمون میں کہاکہ کووڈ۔19 کا ٹیکہ تیار کرنے کیلئے جو بین الاقوامی تعاون مل رہا ہے ، اس کی اہمیت پر غوروخوض کریں۔ یہ تقریباً اسی وقت شروع کیا گیا جب کورونا وائرس کا تسلسل شیئر کیا گیا تھا اور اب 141 ٹیکے تیار کیے جا رہے ہیں۔ ہو سکتا ہیکہ ٹیکہ تیار کرنے والے صف اول کے امیدوار ویکسین کی کامیابی سے محض کچھ ماہ ہی دور ہوں۔ یقینی طور پر مکمل حفاظت کی ضمانت نہیں ہے لیکن ہمیں امید ہے۔ انہوں نے امید بھی ظاہر کی کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے تنظیم کو مالی مدد روکنے سے متعلق بیان کے باوجود امریکہ ڈبلیو ایچ او کیساتھ تعاون کر رہا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او نے کوووڈ۔19 کو 11 مارچ کو وبا قرار دیا۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق پوری دنیا میں کورونا سے 1.06 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہیں اور 515000 سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے ۔