دنیا بھر میں کورونا کے باعث 33 لاکھ افراد فوت

,

   

واشنگٹن ۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 89 لاکھ 84 ہزار 720 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 435 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 73 لاکھ 7 ہزار 337 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ورلڈومیٹر کے مطابق کورونا وائرس کے کیسیس اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 96 ہزار 179 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ 15 ہزار 308 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکہ میں 64 لاکھ 11 ہزار 702 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 777 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 65 لاکھ 7 ہزار 427 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔