دنیا بھر میں یوم مخالف بچہ مزدوری

   

اقوام متحدہ ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) آج چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ عالمی وبا کے نتیجے میں بچوں سے مشقت کا عمل رکوانے میں پچھلی دو دہائیوں سے حاصل کردہ نتائج نفی ہو سکتے ہیں۔ 2000 میں کم عمری میں مزدوری کرنے والے بچوں کی تعداد 246 ملین تھی جو کم ہو کر اب 152 ملین رہ گئی ہے۔
بچوں کیلئے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کے مطابق موجودہ وبا کے باعث لاکھوں بچوں کو مشقت اور مزدوری کی طرف ڈھکیلا جا سکتا ہے۔