دنیا بھر میں 10.53 ارب سے زیادہ کورونا کے ٹیکے لگائے گئے

   

واشنگٹن: دنیا میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے 10.53 ارب سے زیادہ کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 28 دنوں میں دنیا بھر میں 70.48 کروڑ خوراکیں دی گئی ہیں۔ گزشتہ 28 دنوں میں جہاں دنیا بھر میں کورونا (کووڈ۔19) انفیکشن کے 58 کروڑ سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں، وہیں اس دوران 2.83 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق اب تک دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 436989913 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کااعدادوشمار5956429 پر پہنچ گیا ہے۔ کورونا انفیکشن کے ٹاپ دس ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وبا سے اب تک 79045043 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 950497 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جہاں 551139583 ویکسین کی خوراکیں دی گئی ہیں۔