دنیا بھر میں 82 کروڑ سے زائد انسان بھوک کا شکار

   

Ferty9 Clinic

برلن ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بھوک سے متعلق تازہ ترین ورلڈ انڈیکس کے مطابق بہت سے مسلح تنازعات اور ماحولیاتی تبدیلیاں عالمی سطح پر بھوک میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔ کرہ ارض پر آج بھی بیاسی کروڑ سے زائد انسانوں کو بھوکا رہنا پڑتا ہے عالمی سطح پر بھوک کے خاتمے کے لیے کوشاں غیر سرکاری جرمن تنظیم ‘وَیلٹ ہْنگر ہِلفے‘ یا ‘ورلڈ ہَنگر ہیلپ‘ (WHH) کی طرف سے منگل پندرہ اکتوبر کو جاری کردہ ‘ورلڈ ہَنگر انڈیکس‘ کے مطابق آج کی دنیا میں بھی 822 ملین یا 82 کروڑ سے زائد انسان ایسے ہیں، جنہیں بھوک کے مسئلے کا سامنا ہے۔