وارسا، ماسکو: روس نے یوکرائن کا فضائی اور دفاعی نظام مکمل طور پر تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ فوجی آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ روس نے یوکرائن کی فضائیہ اور دفاعی نظام مکمل طور پر تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کر دیا۔ جنرل سٹاف نے ماسکو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوکرائن کی فوج کے پاس کوئی منظم ذخائر باقی نہیں رہے ہیں۔ جبکہ روس نے انسانی بنیادوں پر کئی راہداری کھولی ہیں۔ 4 لاکھ 20 ہزار شہریوں کو یوکرائن اور ڈونباس سے روس منتقل کیا گیا ہے جبکہ کیف اور دیگر مقامات پر 5 ہزار ٹن ہنگامی امدادی سامان بھیجا گیا ہے۔ اس سے قبل امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ روس یوکرائن پر حملے کے بعد چین پر ایک بوجھ بن چکا ہے۔ سافٹ ویئر کی مدد سے ہلاک روسی فوجیوں کی شناخت کر لی۔ یوکرائن 1451 روسی فوجی مارے جا چکے، یوکرائن کی وزارت دفاع نے امریکی کمپنی کے سافٹ ویئر کی مدد سے مصنوعی ذہانت کے ذریعے یوکرائن میں ہلاک روسی فوجیوں کی شناخت کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈونباس ریجن کا 93 فیصد علاقہ روس کے کنٹرول میں آچکا ہے۔ یوکرائن کے جن شہروں کا محاصرہ جاری ہے وہاں فوج پیش قدمی کر سکتی ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرائن میں فوجی آپریشن کا پہلا ہدف ڈونباس ریجن کو آزاد کرنا تھا، لوہانسک اور دونیسک ریاستوں کے ساتھ ڈونباس ریجن کا 93 فیصد علاقہ روس کے کنٹرول میں چلا گیا۔