دنیا متحد ہوجائے: وزیر خارجہ وینزویلا کی اپیل

   

Ferty9 Clinic

کراکس : 4 جنوری ( ایجنسیز ) ونیزویلاکے وزیرِ خارجہ ایوان جِل پِنٹو نے بروز ہفتہ دارالحکومت کاراکاس پر امریکی حملے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ “یہ کاروائی اقوامِ متحدہ کے منشور کی ‘اعلانیہ خلاف ورزی’ ہے جس نے بین الاقوامی امن و استحکام اور لاکھوں لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے”۔وزیرِ خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “بولیواریائی’ جمہوریہ وینیزویلا’ بین الاقوامی برادری کے سامنے اس انتہائی سنگین عسکری جارحیت کو مسترد کرتا اوراس کی مذمت کرتا ہے۔ حملے میں امریکہ کی موجودہ حکومت نے وینزویلا کی سرزمین اور آبادی کے حقوق کی خلاف ورزی کی اور دارالحکومت کاراکاس اور میرندا، اراگوا اور لا گوئرا صوبوں میں شہری اور عسکری مقامات کو نشانہ بنایا ہے”۔انہوں نے کہا ہے کہ ایسی جارحیت خاص طور پر لاطینی امریکہ اور کیریبین کے خطے میں بین الاقوامی امن و استحکام کو اور لاکھوں افراد کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈال رہی ہے۔پِنٹو نے کہا ہے کہ “حملوں کا مقصد وینیزویلا کے اسٹریٹجک وسائل، خصوصاً تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا اور قوم کی سیاسی خودمختاری کو کمزور کرنا ہے لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکیں گے”۔وزیرِ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ “یہ ایک نوآبادیاتی جنگ کی کوشش ہے جو فاشسٹ اولیگارکی کے ساتھ اتحاد کر کے جمہوری طرزِ حکومت کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔لیکن جیسے اس نوعیت کی سابقہ تمام کوششیں ناکام رہیں اسی طرح یہ کوشش بھی ناکام رہے گی”۔انہوں نے کہا ہیکہ صدر نکولس مادورو نے شہریوں کے حقوق اور ریاستی اداروں کے عمل کو تحفظ میں لینے کے لئے ملک بھر میں ‘خارجی تشویش انگیز حالت’ کے اعلان کا فرمان جاری کیا ہے۔وینزویلا کے وزیرِ خارجہ نے لاطینی امریکہ، کیریبین اور دنیا بھر کے عوام اور حکومتوں سے اس سامراجی جارحیت کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔