دنیا مسلمان کیلئے آرام گاہ نہیں بلکہ امتحان گاہ ہے

   

دارالعلوم نظام آباد کے امتحانات کے موقع پر مولانا حافظ عبداللطیف کا خطاب
نظام آباد۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یہ دنیا آرام گاہ نہیں بلکہ یہ ایک امتحان گاہ ہے جہاں بحیثیت مسلمان ہمیں امتحان کی تیاری کرنا ہے ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا حافظ عبداللطیف مدرسے دارالعلوم نظام اباد میں طلبہ کے ششمائی امتحان کے موقع پر طلبہ سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ ممتحن حضرات جن میں قابل ذکر حضرت مولانا حافظ عبداللطیف و مولانا مفتی سلمان نے طلبہ کے تعلیمی معیار کی سراہنا کی ۔مولانا حافظ عبداللطیف نے کہا کہ دنیا میں اپنی زندگی جس طرح پرندہ کسی شاخ پر آکر بیٹھتا ہے، تھوڑی دیر چہچہاتا ہے اور پھر اْڑکر چلا جاتا ہے، ہم بھی اسی پرندے کی مانند ہیں، اس دنیا کے درخت پر ہم تھوڑی دیر کے لئے آئے ہیں اور زندگی کا جتنا وقفہ ملا ہے، اس میں ہم چہچہا رہے ہیں، پھر تھوڑی دیر میں اْڑکر اپنے اصلی گھر پہنچ جائیں گے۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم دنیا سے دل لگانے کی بجائے آخرت کی طرف دھیان دیں اور اس کی تیاری میں ہر وقت مشغول رہیں۔ہم اس دنیا کے بازار سے گزر جائیں، مگر اس کے گاہک اور خریدار نہ بنیں۔ ہم طلب گار تو اللہ رب العزت کے ہیں، آخرت کے ہیں، دنیا تو مسافر خانہ اور امتحان گاہ ہے۔ یہ دنیا سیرگاہ نہیں، آرامگاہ نہیں، قیامگاہ نہیں، بلکہ امتحان گاہ ہے، افسوس کہ ہم نے اسے چراگاہ بنالیا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم دنیا میں چرنے کے لئے پیدا ہوئے ہیں، بس کھانا پینا اور موج مستی کرنا ہے۔ یاد رکھئے! کچھ لوگ دنیا میں کھانے پینے کے لئے زندہ رہتے ہیں اور کچھ لوگ زندہ رہنے کے لئے کھاتے پیتے ہیں، چنانچہ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ دنیا کو ارام گاہ نہ بنائیں بلکہ دنیا کو مسافر خانہ سمجھ کر زندگی گزاریں فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں کہ علم نافع حاصل کرنے کے لیے اگر دور دراز کا سفر بھی کرنا پڑے تو کریں بحیثیت مسلمان ہم پر فرض ہے کہ دین علم حاصل کرے اس کے بعد دنیاوی علم بھی حاصل کریں چنانچہ ہم پر فرض ہے کہ دینی تعلیم حاصل کرتے ہوئے دنیاوی تعلیم کی طرف بھی توجہ فرماتے ہوئے اپنے اخلاق کے کردار کے ذریعہ سسکتے بلکتے معاشرے کی اصلاح کریں۔ اس موقع پر عہدیداران کمیٹی سید شریف مرزا نصیر احمد بیگ محمد فاروق محمد انور اللہ خان محمد یوسف محمد عبدالرؤف اعظمی عبدالحلیم خان اعجاز اسماعیل فاروقی محمد عبدالکلیم محمد عبدالکریم ندیم خان عبدالحفیظ خان احمد محی الدین انصاری عبدالمجید خان وہ دیگر اساتذہ کرام جن میں قابل ذکر مولانا محمد مختار مظاہری حافظ محمد وسیم حافظ محمد مظہر حافظ محمد نعیم وہ طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی