دنیا میں سامراجی طاقتوں کو روکنے کا وقت آگیا ہے

   

کسی بھی ملک کے قدرتی وسائل پر قبضہ طاقتور ممالک کا شیوہ ۔ جسٹس رادھا رانی کا خطاب
حیدرآباد 13 جنوری (سیاست نیوز) دنیا میں سامراجی طاقتوں پر روک لگانے کا وقت آگیا ہے۔ کسی ملک میں قدرتی وسائل پر قبضہ کرنا اور ڈالر کے ذریعہ ملکوں کو کمزور کرنا بڑے ملکوں کا مزاج بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جسٹس محترمہ سدھا رانی چیرمین اسٹیٹ کنزیومر ایڈرسل کمیشن نے کیا۔ انہوں نے ایک پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے عالمی سطح پر خودمختار چھوٹے ممالک کو متحدہ پلیٹ فام تشکیل دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر پر عوام کا اختیار ہونا چاہئے بلکہ خانگی بڑے ممالک کا کوئی اثر نہیں رہنا چاہئے۔ جسٹس سدھارانی انڈین سوسائٹی فار کلچرل کوآپریٹیو فرینڈشپ پروگرام کو مخاطب کررہی تھیں۔ (اسکاف) تلنگانہ کے دوسرے سالانہ اجلاس کا بیگم پیٹ ٹورازم پلازہ میں آغاز ہوا۔ انہوں نے سامراجی طاقتوں اور دنیا پر حکومت کا منصوبہ رکھنے والے بڑے ملکوں کی سازشوں کا ذکر کیا اور کہا کہ چھوٹے ممالک کو مالی طاقت اور سازشوں کے ذریعہ تباہ کیا جارہا ہے۔ ان کی ان پالیسیوں سے جمہوریت کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا جیسے ممالک کی مثال دی۔ انہوں نے وینیزویلا میں امریکی اقدامات پر تعجب کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک ملک میں داخل ہوکر اس ملک کے صدر کو گرفتار کرنا اور اپنے ملک لے جانا انتہائی تعجب کا سبب ہے۔ انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں اندرونی اختلافات اور بے چینی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی کوششوں کو ناکام بنانے تمام ممالک کو متحد ہونا پڑے گا۔ اس موقع پر اسکاف نیشنل پریسیڈیم ممبر و سابق رکن پارلیمنٹ سید عزیز پاشاہ نے کہا کہ عالمی سطح پر سامراجی طاقتوں کا اثر بڑھتا جارہا ہے۔ ان کا مقابلہ کرنے اور ان پر روک لگانے عزیز پاشاہ نے عوام سے مخالفت کی اپیل کی ہے۔ اس موقع پر گوپال ، سی ایل گاندھی و دیگر موجود تھے۔ع