ہندوستان کا آئین بیحد مضبوط اور گہرا، کانگریس کی وجہ سے 70 سال سے جمہوریت قائم
نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی پر کچھ دیرکے لئے اس وقت سکتہ طاری ہوگیا جب راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے انھیں سچائی کا آئینہ دیکھایا۔دراصل وزیر اعظم نریندری مودی راجستھان میں قبائلیوں کے مشہور شہید مقام مان گڑھ دھام پہنچے۔ اس دوران انہوں نے راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا۔ مودی نے اپنے 18 منٹ کے خطاب کا آغاز گہلوت کی تعریف کرتے ہوئے اورہنستے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جب میں وزیر اعلیٰ تھا تو ہم اشوک گہلوت کی موجودگی کی تعریف کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ سی ایم ہم نے مل کر کام کیا وزرائے اعلیٰ کے گروپ میں سب سے سینئر تھے۔آج بھی وہ شیوراج سنگھ چوہان جی اور بھوپیندر بھائی میں سب سے سینئر ہیں جو اسٹیج پر موجود ہیں۔ مودی کے اس بیان کے بعد تینوں وزرائے اعلیٰ بھی مسکرا دیئے۔مودی نے مزید کہا کہ آزادی کے بعد مورخین نے تاریخ میں قبائلیوں اور گووند گرو کے تعاون کو جگہ نہیں دی۔ آج ملک اس دہائیوں پرانی غلطی کو سدھار رہا ہے۔ اس بیان کے ذریعے مودی نے اشاروں میں کانگریس کو نشانہ بنایا۔ کانگریس کی غلطی کو سدھارنے کو کہا۔اسی دوران جب گہلوت کی باری آئی تو انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی دنیا کے ملکوں میں جاتے ہیں تو ان کی بہت عزت کی جاتی ہے۔ گہلوت نے کہا کہ ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ یہ گاندھی کا ملک ہے۔اوریہاں کاآئین مضبوط اور گہرا ہے اور جمہوریت زند ہ ہیکانگریس کی وجہ سے یہاں 70 سال سے جمہوریت قائم ہے۔ اور جب دنیا کو احساس ہوتا ہے تو انھیں فخر ہوتا ہے کہ گاندھی کے دیش کا وزیر اعظم مودی جی ہمارے ملک میں ہے‘ اور آپ سمجھ سکتے ہیں کہ یہ ملک کس طرح آگے بڑھا ہے سی ایم شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ملک کو چاندی کی طشتری میں رکھ کر آزادی نہیں ملی ہے۔ قبائلیوں کی قربانیوں کو بھلا دیا گیا لیکن اب مودی سرکار نے انہیں سلام کرنے کی مہم شروع کر دی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو 10 سال بعد تقریباً 1500 قبائلیوں کی شہادت کے مقام مان گڑھ دھام پہنچے۔ مودی نے کہا کہ 1857 کی جدوجہد آزادی سے قبل قبائلی سماج نے آزادی کا بگل بجایا تھا۔ ہم قبائلی معاشرے کی خدمات کے مقروض ہیں۔ یہ قبائلی معاشرہ ہے جو ہندوستان کے کردار کو بچاتا ہے۔تاہم انہوں نے اسے قومی یادگار بنانے کا اعلان نہیں کیا۔ قبل ازیں وزیر اعظم مودی نے شہدا کی یادگار پر جا کر قبائلیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ گہلوت نے کہا کہ ہم نے پی ایم سے اسے قومی یادگار بنانے کی اپیل کی ہے۔ قبائلی معاشرہ آزادی کی جنگ لڑنے میں کسی سے پیچھے نہیں تھا۔ انھوںنے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو مہاتما گاندھی کی وجہ سے دنیا میں عزت ملتی ہے۔ ہماری اپیل ہے کہ مان گڑھ کو قومی یادگار قرار دیا جائے۔