دنیا میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 1.31کروڑ سے متجاوز

,

   

Ferty9 Clinic

شفایاب ہونے والوں کی تعداد بھی اطمینان بخش

جنیوا؍ بیجنگ ؍ نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس کا قہرروز بروز بڑھتا ہی جارہا ہے اور دنیا بھر میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 31۔1 کروڑ کو عبور کر چکی ہے ، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار ہوچکی ہے ۔کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ، جبکہ اموات کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان آٹھویں مقام پر ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینتر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر1,31,03,290 ہوگئی ہے ، جبکہ اب تک 5,73,042 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 49 لاکھ 57 ہزار 636 مریض ہاسپٹلس قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 59ہزار 195کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 77لاکھ 7ہزار 190مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 33,63,056افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 1,35,605 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 18,84,967 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 72,833 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا وائرس کے 28,498 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9,06,752 ہوگئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اموات کی تعداد 553 سے بڑھ کر 23,727 ہوگئی ہے ۔ کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان راحت والی بات یہ ہے کہ اس سے صحت مند افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17,989 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور مجموعی طور پر اب تک 5,71,460 شفایاب ہوچکے ہیں۔ ابھی ملک میں کورونا وائرس کے 3,11,565 فعال کیسز ہیں۔کووڈ ۔19 کے کیسز کے معاملہ میں روس دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے اور اب تک یہاں جان لیوا وائرس سے 7,32,547 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 11,422افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں صورتحال مزید خراب ہوتے جارہے ہیں، اب یہ ملک اس فہرست میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3,30,123 ہوگئی ہے اور 12,054افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ملک کے صدر جو اب تک ماسک لگانے سے گریز کرتے آئے تھے وہ بھی اب عوامی مقامات پر ماسک لگا کر آ رہے ہیں جس پر انہیں مختلف قائدین اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے تنقیدوں کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔