دنیا میں کورونا بے قابو: وائرس سے اموات کی تعداد 42 لاکھ 50ہزار ہو گئی

   

جینوا۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 96 لاکھ 14 ہزار 894 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 42 لاکھ 49 ہزار 394 سے تجاوز کرگئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 52 لاکھ 59 ہزار 979 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 91 ہزار 585 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 18 کروڑ 1 لاکھ 5 ہزار 521 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 29 ہزار 862 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 58 لاکھ 95 ہزار 980 ہو چکی ہے۔