دنیا میں کورونا سے تقریباً 38لاکھ افرادکی موت

   

واشنگٹن ؍ریو ڈی جنیرو ؍ نئی دہلی: دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہرجاری ہے اور اب تک اس سے 17.58کروڑ سے زیادہ افرادمتاثرہوچکے ہیں اور قریب 38 لاکھ افراد کی موت ہوئی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 17کروڑ 58 لاکھ 87ہزار 388 ہوگئی ہے جبکہ 37لاکھ 99 ہزار 979افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔دنیا میں ایک سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ کم ہوگئی ہے ۔ یہاں متاثرین کی تعداد 3کروڑ 34لاکھ 61ہزار 923 ہوگئی ہے اور اس 599769افراد اس انفیکشن سے ہلاک ہوگئے ہیں۔کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور اموات کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 70421 نئے معاملات آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کااعدادوشمار بڑھ کردوکروڑ 95لاکھ 10 ہزار 410ہوگیا۔ اس دوران ایک لاکھ 19 ہزار 501مریض صحت مند ہوچکے ہیں جسے ملا کر ملک میں اب تک دو کروڑ 81لاکھ 62 ہزار 947افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ فعال کیسز مزید 53001کم ہوکر اب 9لاکھ 73ہزار 158رہ گئے ہیں۔ اس دوران 3921 مریضوں کی موت ہوگئی۔ ملک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کرتین لاکھ 74ہزار 305ہوگئی ہے ۔متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسرے مقام پر ہے ۔ اس ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور اب تک اس سے 1.74 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4.87لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے ۔فرانس انفیکشن کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک 58.02 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1.10لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں ترکی نے روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 53.30 لاکھ اورہلاکتوں کی 48721ہوچکی ہے ۔ روس میں متاثرہ افراد کی تعداد 51.48لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1.24لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔برطانیہ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 45.81لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے اور 1.28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اموات کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے ۔ اٹلی میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 42.44 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 1.27 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں ارجنٹینا نے جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ ارجنٹینا میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 41.24 لاکھ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 85343ہے ۔ اسپین میں اس وبا سے 37.33لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 80501افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 37.53لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 95778افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
جرمنی میں وائرس کی زدمیں آنے و الوں کی تعداد 37.23لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 89849افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اس درمیان ایران نے انفیکشن کے معاملے میں پولینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 30.28لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کااعدادوشمار 82098پہنچ گیا ہے ۔ پولینڈ میں کورونا سے 28.77 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 74573افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔میکسیکو میں 24.54 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اموات کے لحاظ سے یہ ملک دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے تقریبا 230150افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرین کی تعداد 22.83لاکھ سے زیادہ اورہلاکتوں کی 53795 ہوگئی ہے ۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 20.01 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 1.88لاکھ سے زیادہ افرادجاں بحق ہوئے ہیں۔انڈونیشیا میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملات 19.11لاکھ کو عبور کرچکے ہیں جبکہ 52879افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس سے 17.47 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 57765جاں بحق۔ نیدرلینڈ میں اب تک 17 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 17989کی موت ہوچکی ہے ۔جمہوریہ چیک میں کورونا سے اب تک 16.65لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 30225 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وبا کے اصل مقام والے ملک چین میں 10.33 لاکھ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 4846افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 9.42 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 21723مریض فوت ہوچکے ہیں۔ دوسرے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے جہاں 8.26لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 13118مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دیگرممالک میں بھی کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے صورتحال بدتر ہے ۔