دنیا میں کورونا سے 41.76 لاکھ اموات

   

واشنگٹن ؍ریو ڈی جنیرو ؍ نئی دہلی : کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد پوری دنیا میں 19.52 کروڑ ہوگئی ہے اور اس کی وجہ سے 41.76 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 52لاکھ 65ہزار 112 ہوگئی ہے جبکہ 41لاکھ 76 ہزار 605 افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.46 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.11لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور ہلاک ہونے والے افراد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔