واشنگٹن : دنیا میں اب تک 36.25 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ تقریباً 56.27 لاکھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ وہیں دنیا بھر میں اب تک 9.88 ارب سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 362523525 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 56 لاکھ 26 ہزار 879 تک پہنچ گئی ہے ۔