دنیا میں کورونا وائرس سے اموات 50 لاکھ سے زائد ہو گئیں

   

نیویارک۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، جس کی تباہ کاریاں کم ہو گئی ہیں، تاہم اس کے مریضوں اور اموات میں اب بھی اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 کروڑ 72 لاکھ 24 ہزار 263 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 50 لاکھ 12 ہزار 379 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 82 لاکھ 77 ہزار 515 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 73 ہزار 16 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 22 کروڑ 39 لاکھ 34 ہزار 369 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔