دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد زائد از1.49 کروڑ

,

   

Ferty9 Clinic

جنیوا ؍ بیجنگ ؍ نئی دہلی۔عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر جاری ہے اور اب تک 1.49کروڑ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 616,443 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس سے متاثرین کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے ۔ وہیں اس وبا سے اموات کے اعدادوشمار کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ہندوستان اس معاملے میں آٹھویں نمبر پر ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1,49,47,428 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے اب تک 6,16,443افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔دنیا کی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا سے اب تک 38,99,148متاثر ہوئے ہیں اور 1,41,992افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 2,159,654 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 81,487افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔