دنیا میں 1.12 کروڑ کورونا سے متاثر ، 5.30 لاکھ اموات

,

   

بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی۔ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کا قہر جاری ہے اور دنیا میں اس کے متاثرہ افراد کی تعداد 1.12 ملین سے تجاوز کرگئی ہے اوراس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 5.30 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 11239378 ہوگئی ہے جبکہ 530110 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کووڈ ۔19 کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے تعداد اموات کے لحاظ سے امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے 24850 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اب متاثرین کی کل تعداد 673165 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 19268 ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس سے 613 اموات ہوئیں۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 244814 فعال معاملے ہیں اور اب تک 409083 افراد اس وبا سے نجات پاچکے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں ہندوستنا دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے ۔عالمی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا سے اب تک 2838678 افراد متاثر اور 129676 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 1577004 افراد اس کا شکار بن چکے ہیں جبکہ 64265 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔روس میں بھی کووڈ 19 کی وبا کا پھیلاؤ جاری ہے ۔ یہاں 673564 افراد اس سے متاثرہوئے اورمرنے والوں کی تعداد 10011 ہوگئی ہے ۔ پیرو میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے ، وہ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 299080 اور 10412 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ چلی انفیکشن کے معاملے میں دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے ۔

اب تک 291847 افراد کورونا برطانیہ انفیکشن کے لحاظ سے ساتویں نمبر پر آگیا ہے یہاں مرنے والوں کی تعداد 6192 ہے ۔انفیکشن کے معاملے میں برطانیہ ساتویں نمبر پر آیا ہے ۔ اب تک 286412 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 44283 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کورونا انفیکشن کے معاملے میں میکسیکو اسپین سے آگے نکل کر آٹھویں نمبر پر آگیا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 252165 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک اس وائرس کی وجہ سے 30366 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 250545 افراد اس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ 28385 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے کافی تباہی مچائی ہے ۔ اٹلی دسویں نمبر پر ہے ، اب تک یہاں 241419 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34854 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کورونا سے متاثر خلیجی ملک ایران میں متاثرین افراد کی تعداد 237878 تک جا پہنچی ہے اور اس کی وجہ سے 11408 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 225283 افراد انفیکٹیڈ اور 4619 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔سعودی عرب نے کورونا انفیکشن کے معاملے میں ترکی اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 205929 تک پہنچ گئی ہے اور اس وائرس کی وجہ سے 1858 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی بھی کورونا انفیکشن کے معاملے میں فرانس سے آگے نکل گیا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 204610 تک جا پہنچی ہے اور 5206 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔